جانِ بہار حسن تیرا بےمثال ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/05/05

جانِ بہار حسن تیرا بےمثال ہے

jaane-bahaar-husn-tera-bemisaal

فلم : پیار کیا تو ڈرنا کیا (1963)
نغمہ نگار: شکیل بدایونی
نغمہ : جانِ بہار حسن تیرا بےمثال ہے
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : روی
اداکار : شمی کپور، بی سروجا دیوی
یوٹیوب : Jaane Bahaar Husn Tera Bemisaal Hai

جانِ بہار حسن تیرا بےمثال ہے
واللہ کمال ہے، ارے واللہ کمال ہے

آئی ہے میرے پاس تو اس آن بان سے
اتری ہے جیسے کوئی پری آسمان سے
میں کیا کہوں خوشی سے عجب میرا حال ہے

ہائے یہ تیری مست ادائیں یہ بانکپن
کرنوں کو بھی میں چھونے نہ دوں گا یہ گورا تن
تجھ سے نظر ملائے یہ کس کی مجال ہے

میں خوش نصیب ہوں کہ تجھے میں نے پا لیا
تو نے کرم کیا مجھے اپنا بنا لیا
ایسے ملے ہیں ہم کہ بچھڑنا محال ہے

Jaane Bahaar Husn Tera Bemisaal Hai - film: Pyaar Kiya To Darna Kya (1963)

No comments:

Post a Comment