یونہی تم مجھ سے بات کرتی ہو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/05/06

یونہی تم مجھ سے بات کرتی ہو

yunhi-tum-mujhse-baat-karti-ho

فلم : سچا جھوٹا (1970)
نغمہ نگار: اندیور
نغمہ : یونہی تم مجھ سے بات کرتی ہو
گلوکار : لتا ، رفیع
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : راجیش کھنہ، ممتاز
یوٹیوب : Yunhi Tum Mujhse Baat Karti Ho

یونہی تم مجھ سے بات کرتی ہو
یا کوئی پیار کا ارادہ ہے
ادائیں دل کی جانتا ہی نہیں
میرا ہمدم بھی کتنا سادہ ہے

روز آتی ہو تم خیالوں میں
زندگی میں بھی میری آ جاؤ
بیت جائے نہ یہ سوالوں میں
اس جوانی پہ کچھ ترس کھاؤ
حالِ دل سمجھو صنم
کہیں گے منہ سے نہ ہم
ہماری بھی کوئی مریادا ہے

بھولے پن میں ہے وفا کی خوشبو
تجھ پہ سب کچھ نہ کیوں لٹاؤں میں
میرا بےتاب دل یہ کہتا ہے
تیرے سائے سے لپٹ جاؤں میں
مجھ سے میل تیرا
نہ ہو اک کھیل تیرا
یہ کرم مجھ پہ کچھ زیادہ ہے

بن گئی ہو میری سدا کے لیے
یا مجھے یونہی تم بناتی ہو
کہیں بانہوں میں نہ بھر لوں تم کو
کیوں میرے حوصلے بڑھاتی ہو
حوصلے اور کرو
پاس آتے نہ ڈرو
دل نہ توڑیں گے اپنا وعدہ ہے

Yunhi Tum Mujhse Baat Karti Ho - film: Sachaa Jhutha (1970)

No comments:

Post a Comment