لے کے پہلا پہلا پیار - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/05/16

لے کے پہلا پہلا پیار

leke-pahla-pahla-pyar

فلم : سی آئی ڈی (1956)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : لے کے پہلا پہلا پیار
گلوکار : محمد رفیع، آشا بھونسلے، شمشاد بیگم
موسیقار : او پی نیر
اداکار : دیوآنند، شکیلہ، وحیدہ رحمن
یوٹیوب : Leke Pahla Pahla Pyar

لے کے پہلا پہلا پیار، بھر کے آنکھوں میں خمار
جادونگری سے آیا ہے، کوئی جادوگر

مکھڑے پہ ڈالے ہوئے زلفوں کی بدلی
چلی بل کھاتی کہاں رک جاؤ پگلی
نینوں والی تیرے دوار، لے کے سپنے ہزار
جادونگری سے آیا ہے، کوئی جادوگر

چاہے کوئی چمکے جی، چاہے کوئی برسے
بچنا ہے مشکل، پیا جادوگر سے
دے گا ایسا منتر مار، آخر ہوگی تیری ہار
جادونگری سے آیا ہے، کوئی جادوگر

سن سن باتیں تیری گوری مسکائی رے
آئی آئی دیکھو دیکھو، آئی ہنسی آئی رے
کھیلے ہونٹوں پہ بہار، نکلا غصے سے بھی پیار
جادونگری سے آیا ہے، کوئی جادوگر

Leke Pahla Pahla Pyar - film: C.I.D (1956)

No comments:

Post a Comment