فلم : آپ آئے بہار آئی (1971)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : مجھے تیری محبت کا سہارا مل گیا ہوتا
گلوکار : محمد رفیع، لتا منگیشکر
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : راجندر کمار، سادھنا
یوٹیوب : Mujhe Teri Mohabbat Ka Sahara
دل شاد تھا کہ پھول کھلیں گے بہار میں
مارا گیا غریب اس ہی اعتبار میں
مجھے تیری محبت کا سہارا مل گیا ہوتا
اگر طوفاں نہیں آتا کنارا مل گیا ہوتا
نہ تھا منظور قسمت کو، نہ تھی مرضی بہاروں کی
نہیں تو اس گلستاں میں، کمی تھی کیا نظاروں کی
میری نظروں کو بھی کوئی نظارا مل گیا ہوتا
خوشی سے اپنی آنکھوں کو میں اشکوں سے بھگو لیتا
میرے بدلے تو ہنس لیتی، تیرے بدلے میں رو لیتا
مجھے اے کاش تیرا درد سارا مل گیا ہوتا
ملی ہے چاندنی جن کو، یہ ان کی اپنی قسمت ہے
مجھے اپنے مقدر سے فقط اتنی شکایت ہے
مجھے ٹوٹا ہوا کوئی ستارا مل گیا ہوتا
No comments:
Post a Comment