بےخودی میں صنم اٹھ گئے جو قدم - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/05/18

بےخودی میں صنم اٹھ گئے جو قدم

bekhudi-mein-sanam

فلم : حسینہ مان جائے گی (1968)
نغمہ نگار: اختر رومانی
نغمہ : بےخودی میں صنم اٹھ گئے جو قدم
گلوکار : محمد رفیع، لتا منگیشکر
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : ششی کپور، ببیتا
یوٹیوب : Bekhudi mein sanam

بےخودی میں صنم اٹھ گئے جو قدم
آ گئے ، آ گئے ، آ گئے پاس ہم

آگ یہ کیسی من میں لگی ہے
من سے بڑھی تو تن میں لگی ہے
آگ نہیں یہ دل کی لگی ہے
جتنی بجھائی اتنی جلی ہے
دل کی لگی نہ ہو تو کیا زندگی ہے
ساتھ ہم جو چلے ، مٹ گئے فاصلے
آ گئے ، آ گئے ۔۔۔

کھوئی نظر تھی ، سوئے نظارے
دیکھا تمہیں تو جاگے یہ سارے
دل نے کیے جو دل کو اشارے
مل کے چلے ہم ساتھ تمہارے
آج خوشی سے میرا دل یہ پکارے
تیرا دامن ملا ، پیار میرا کھلا
آ گئے ، آ گئے ۔۔۔

دل کی کہانی پہنچی زباں تک
کس کو خبر اب پہنچے کہاں تک
پیار کے راہی آئے یہاں تک
جائیں گے دل کی حد ہے جہاں تک
تم ساتھ دو تو چلیں ہم آسماں تک
دل میں ارماں لیے ، لاکھ طوفاں لیے
آ گئے ، آ گئے ۔۔۔

Bekhudi mein sanam - film: Haseena Maan Jayegi (1968)

No comments:

Post a Comment