پربتوں سے آج میں ٹکرا گیا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/05/19

پربتوں سے آج میں ٹکرا گیا

parbaton-se-aaj-mein-takra-gaya

فلم : بےتاب (1983)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : پربتوں سے آج میں ٹکرا گیا
گلوکار : شبیر کمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : سنی دیول، امرتا سنگھ
یوٹیوب : Parbaton se aaj mein takra gaya

پریمی ہوں، پاگل ہوں میں، پاگل ہوں میں
روپ کا ساگر ہوں میں، ساگر ہوں میں
پیار کا بادل ہوں میں
پربتوں سے آج میں ٹکرا گیا
تم نے دی آواز لو میں آ گیا

تم بلاؤ میں نہ آؤں ایسا ہرجائی نہیں
اتنے دن تم کو ہی میری یاد تک آئی نہیں
آ گیا جادو کا موسم آ گیا
تم نے دی آواز لو میں آ گیا
ہو ہو پربتوں سے آج میں ٹکرا گیا

عمر ہی ایسی ہے کچھ یہ تم کسی سے پوچھ لو
ایک ساتھی کی ضرورت پڑتی ہے ہر ایک کو
دل تمہارا اس لیے گھبرا گیا
تم نے دی آواز لو میں آ گیا

کھول کر ان بند آنکھوں کو جھروکوں کی طرح
چور آوارہ ہوا کے مست جھونکوں کی طرح
ریشمی زلفوں کو میں بکھرا گیا
تم نے دی آواز لو میں آ گیا
ہو ہو پربتوں سے آج میں ٹکرا گیا

Parbaton se aaj mein takra gaya - film: Betaab (1983)

No comments:

Post a Comment