یوں تو ہم نے لاکھ حسیں دیکھے ہیں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/05/21

یوں تو ہم نے لاکھ حسیں دیکھے ہیں

yun-to-hamne-lakh-haseen-dekhe

فلم : تم سا نہیں دیکھا (1957)
نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی
نغمہ : یوں تو ہم نے لاکھ حسیں دیکھے ہیں
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : او پی نیر
اداکار : شمی کپور، امیتا
یوٹیوب : Yun To Humne Lakh Haseen Dekhe Hein

یوں تو ہم نے لاکھ حسیں دیکھے ہیں
تم سا نہیں دیکھا

اف یہ نظر، اف یہ ادا
کون نہ اب ہوگا فدا
زلفیں ہیں یا بدلیاں
آنکھیں ہیں یا بجلیاں
جانے کس کس کی آئے گی قضا

تم بھی حسیں، رت بھی حسیں
آج یہ دل بس میں نہیں
راستے خاموش ہیں، دھڑکنیں مدہوش ہیں
پیے بن آج ہمیں چڑھا ہے نشہ

تم نہ اگر بولو گے صنم
مر تو نہیں جائیں گے ہم
یا پری، یا حور ہو، اتنے کیوں مغرور ہو
مان کے تو دیکھو کبھی کسی کا کہا

Yun To Hamne Lakh Haseen Dekhe - film: Tumsa Nahin Dekha (1957)

No comments:

Post a Comment