جیون بھر ڈھونڈا جس کو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/05/22

جیون بھر ڈھونڈا جس کو

jiwan-bhar-dhoonda-jisko

فلم : نادان (1971)
نغمہ نگار: حسرت جےپوری
نغمہ : جیون بھر ڈھونڈا جس کو
گلوکار : مکیش
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : آشا پاریکھ، نوین نشچل
یوٹیوب : Jeevan Bhar Dhoonda

جیون بھر ڈھونڈا جس کو
وہ پیار ملا پر نہیں ملا
ساتھ نبھاتا دکھ سکھ میں
وہ یار ملا پر نہیں ملا

اس کی صورت آنکھوں میں
اس کا جلوہ دل میں ہے
مجھ کو ایسا لگتا ہے
جیسے وہ محفل میں ہے
رنگ بدلتی دنیا میں
دلدار ملا پر نہیں ملا

اس دنیا کی ریت کی خاطر
میں نے بات نبھائی ہے
یوں تو ہنستا رہتا ہوں
پر چوٹ جگر پہ کھائی ہے
چاہت کے دوراہے پر
غمخوار ملا پر نہیں ملا

ان سے شکوہ کوئی نہیں
کھیل ہے سارا قسمت کا
ایک ادھورا افسانہ ہوگا پورا الفت کا
دامن ان کا ہاتھوں کو
سو بار ملا پر نہیں ملا

جیون بھر ڈھونڈا جس کو
وہ پیار ملا پر نہیں ملا
ساتھ نبھاتا دکھ سکھ میں
وہ یار ملا پر نہیں ملا

Jeevan Bhar Dhoondha Jisko - film: Nadaan (1971)

No comments:

Post a Comment