فلم : رہنا ہے تیرے دل میں (2001)
نغمہ نگار: سمیر
نغمہ : ذرا ذرا بہکتا ہے، مہکتا ہے
گلوکار : بمبئی جےشری
موسیقار : حارث جیاراج
اداکار : مادھون، دیا مرزا، سیف علی خان
یوٹیوب : Zara Zara Behekta Hai
ذرا ذرا بہکتا ہے، مہکتا ہے، آج تو میرا تن بدن
میں پیاسی ہوں، مجھے بھر لے اپنی بانہوں میں
ہے میری قسم تجھ کو، صنم دور کہیں نہ جا
یہ دوری کہتی ہے پاس میرے آ جا رے
یونہی برس برس کالی گھٹا برسے
ہم یار بھیگ جائیں اس چاہت کی بارش میں
میری کھلی کھلی لٹوں کو سلجھائے، تو اپنی انگلیوں سے
میں تو ہوں اسی خواہش میں
سردی کی راتوں میں ہم سوئے رہیں ایک چادر میں
ہم دونوں تنہا ہوں، نہ کوئی بھی رہے اس گھر میں
تڑپائیں مجھے تیری سبھی باتیں
اک بار اے دیوانے جھوٹا ہی سہی، پیار تو کر
میں بھولی نہیں حسیں ملاقاتیں
بےچین کر کے مجھ کو، مجھ سے یوں نہ پھیر نظر
روٹھے گا نہ مجھ سے میرے ساتھیا یہ وعدہ کر
تیرے بنا مشکل ہے جینا میرا میرے دلبر
No comments:
Post a Comment