آج کی ملاقات بس اتنی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/06/05

آج کی ملاقات بس اتنی

aaj-ki-mulaqat-bas-itni

فلم : بھروسہ (1963)
نغمہ نگار: راجندر کرشن
نغمہ : آج کی ملاقات بس اتنی
گلوکار : لتا، مہندر کپور
موسیقار : روی
اداکار : گرو دت، آشا پاریکھ
یوٹیوب : Aaj Ki Mulaqat Bas Itni

آج کی ملاقات بس اتنی
کر لینا باتیں کل چاہے جتنی
اچھی نہیں ہوتی ہے ضد اتنی
دیکھو ہمیں تم سے ہیں پریت کتنی

پیار جو کیا ہے جتاتے ہو کیوں
بات ایسی ہونٹوں پہ لاتے ہو کیوں
اور ہم جو پوچھیں ستاتے ہو کیوں
ابھی ابھی آئے، اب جاتے ہو کیوں

کبھی کبھی ایسے بھی آیا کرو
چاند نکلے تو گھر جایا کرو
آئینگے جائینگے مرضی سے ہم
پیار ہے تو ناز بھی اٹھایا کرو

ٹھہرو میں دل کو سنبھالوں ذرا
پلکوں میں تم کو چھپا لوں ذرا
سمجھے نا اب تک محبت ہے کیا
آؤ تمہیں یہ بھی سمجھالوں ذرا

Aaj Ki Mulaqat Bas Itni - film: Bharosa (1963)

No comments:

Post a Comment