فلم : میرے حضور (1968)
نغمہ نگار: حسرت جےپوری
نغمہ : رخ سے ذرا نقاب اٹھا دو میرے حضور
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : جیتندر ، مالا سنہا
یوٹیوب : Rukh Se Zara Naqab Utha Do Mere Huzoor
اپنے رخ پر نگاہ کرنے دو
خوبصورت گناہ کرنے دو
رخ سے پردہ ہٹاؤ، جانِ حیا
آج دل کو تباہ کرنے دو
رخ سے ذرا نقاب اٹھا دو، میرے حضور
جلوہ پھر ایک بار دکھا دو، میرے حضور
وہ مرمریں سے ہاتھ، وہ مہکا ہوا بدن
ٹکرایا میرے دل سے، محبت کا ایک چمن
میرے بھی دل کا پھول کھلا دو، میرے حضور
حسن و جمال آپ کا شیشے میں دیکھ کر
مدہوش ہو چکا ہوں، میں جلوؤں کی راہ پر
گر ہو سکے تو ہوش میں لا دو، میرے حضور
تم ہمسفر ملے ہو مجھے اس حیات میں
مل جائے جیسے چاند کوئی سونی رات میں
جاؤ گے تم کہاں یہ بتا دو، میرے حضور
No comments:
Post a Comment