آپ کے پیار میں ہم سنورنے لگے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/08/03

آپ کے پیار میں ہم سنورنے لگے

aapke-pyaar-mein-hum

فلم : راز (2002)
نغمہ نگار: سمیر
نغمہ : آپ کے پیار میں ہم سنورنے لگے
گلوکار : الکا یاگنک
موسیقار : ندیم شراون
اداکار : بپاشا باسو، دینو موریہ، مالینی شرما
یوٹیوب : Aapke Pyaar Mein Hum | Raaz

آپ کے پیار میں ہم سنورنے لگے
دیکھ کے آپ کو ہم نکھرنے لگے
اس قدر آپ سے ہم کو محبت ہوئی
ٹوٹ کے بازوؤں میں بکھرنے لگے

آپ جو اس طرح سے تڑپائیں گے
ایسے عالم میں پاگل ہو جائیں گے
وہ مل گیا جس کی ہمیں کب سے تلاش تھی
بےچین سی ان سانسوں میں جنموں کی پیاس تھی
جسم سے روح میں ہم اترنے لگے

روپ کی آنچ سے تن پگھل جائے گا
آگ لگ جائے گی من مچل جائے گا
یہ لب ذرا ٹکرائے جو دلبر کے ہونٹ سے
چنگاریاں اڑنے لگی شبنم کی چوٹ سے
ہم صنم حد سے آگے گزرنے لگے

Aapke Pyaar Mein Hum - film: Raaz (2000)

1 comment: