ہم پریمی پریم کرنا جانیں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/08/27

ہم پریمی پریم کرنا جانیں

hum-premi-prem-karna-jaane

فلم : پرورش (1977)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : ہم پریمی پریم کرنا جانیں
گلوکار : کشور، رفیع، شیلندر
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : شمی کپور، امیتابھ بچن، ونود کھنہ، نیتو سنگھ، شبانہ اعظمی
یوٹیوب : Hum Premi Prem Karna Jaane

ہم پریمی پریم کرنا جانیں
کہیں نہ دل کی بات سدا چپ رہنا جانیں

ہم پریمی پریم کرنا جانیں
پیار کے دشمن کو ہزاروں میں پہچانیں

اپنوں سے جب ٹھیس کوئی لگ جاتی ہے
ہمت اپنی اور بھی بڑھ جاتی ہے
یہ مت بھولو ایسے ہی دیوانوں کے
پیروں میں زنجیر بھی پڑ جاتی ہے
دیوانے زنجیر سے کیا ڈرنا جانیں

مجرم کو پردہ چھپا نہ پائے گا
چنگاری کے کھیل میں جل جائے گا
جلنے والا آگ بھی لگا سکتا ہے
پھر تو اس کا وار بھی ٹل جائے گا
ہم تو جس کا وار اسی پہ دھرنا جانیں

آپس میں ٹکرانا کیسا
گاؤ مل کر ساتھ میرے
میرے لیے تو ہو تم دونوں
جیسے یہ دو ہاتھ میرے
آپ کے قدموں کے جیسا
دنیا میں کہاں آرام کوئی
آپکی چھایا ہے سر پہ
تو کر جائیں گے کام کوئی
ہم متوالے پیار میں جینا مرنا جانیں

Hum Premi Prem Karna Jaane - film: Parvarish (1977)

No comments:

Post a Comment