رات کے ہمسفر تھک کے گھر کو چلے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/08/26

رات کے ہمسفر تھک کے گھر کو چلے

Raat Ke Humsafar Thak Ke Ghar Ko Chale

فلم : این ایوننگ ان پیرس (1967)
نغمہ نگار: شیلیندر
نغمہ : رات کے ہمسفر تھک کے گھر کو چلے
گلوکار : آشا، رفیع
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : شمی کپور، شرمیلا ٹیگور
یوٹیوب : Raat Ke Humsafar Thak Ke Ghar Ko Chale

رات کے ہم سفر، تھک کے گھر کو چلے
جھومتی آ رہی ہے صبح پیار کی
دیکھ کر سامنے روپ کی روشنی
پھر لوٹی جا رہی ہے صبح پیار کی

سونے والوں کو ہنس کر جگانا بھی ہے
رات کے جاگتوں کو سلانا بھی ہے
دیتی ہے جاگنے کی صدا ساتھ ہی
لوریاں گا رہی ہے صبح پیار کی

رات نے پیار کے جام بھرکر دئے
آنکھوں آنکھوں سے جو میں نے تم نے پیے
ہوش تو اب تلک جا کے لوٹے نہیں
اور کیا لا رہی ہے صبح پیار کی

کیا کیا وعدے ہوئے، کس نے کھائی قسم
اس نئی راہ پر، ہم نے رکھے قدم
چھپ سکا پیار کب، ہم چھپائے تو کیا
سب سمجھ پا رہی ہے صبح پیار کی

Raat Ke Humsafar Thak Ke Ghar Ko Chale - film: An Evening in Paris (1967)

No comments:

Post a Comment