پھر ملاقات ہوگی کبھی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/08/14

پھر ملاقات ہوگی کبھی

phir-mulaqaat-hogi-kabhi

فلم : وائی چیٹ انڈیا (2019)
نغمہ نگار: کنال ورما
نغمہ : پھر ملاقات ہوگی کبھی
گلوکار : جوبین نوتیال
موسیقار : کنال - رنگون
اداکار : عمران ہاشمی، شریہ دھنونتھری
یوٹیوب : Phir Mulaaqat Hogi Kabhi

تو کیا جدا ہوئے
مگر ہے خوشی ملے تو تھے
تو کیا ہوا مڑے راستے
کچھ دور سنگ چلے تو تھے
دوبارہ ملیں گے کسی موڑ پہ
جو باقی ہے وہ بات ہوگی کبھی
چلو آج چلتے ہیں ہم
پھر ملاقات ہوگی کبھی
جدا ہو رہے ہیں قدم
پھر ملاقات ہوگی کبھی

دُکھاؤں میں دل جاتے جاتے تیرا
میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں
چھپا لوں گا میں ہنس کے آنسو میرے
یہ تیری خوشی سے تو زیادہ نہیں
جو بچھڑے نہیں تو پھر کیا مزہ
ضروری ہے رہنی بھی تھوڑی کمی
نہیں ہوگا کچھ بھی ختم
پھر ملاقات ہوگی کبھی
جدا ہو رہے ہیں قدم
پھر ملاقات ہوگی کبھی

ستاروں کی اس بھیڑ کو غور سے
ایک آخری بار پھر دیکھ لو
یہ جو دو الگ سے ہیں بیٹھے ہوئے
یہ تم ہو یہ میں ہوں، یہی مان لو
یہ دن میں نہیں نظر آئیں گے
مگر کل کو جب رات ہوگی کبھی
جو یہ روشنی ہوگی کم
پھر ملاقات ہوگی کبھی
جدا ہو رہے ہیں قدم
پھر ملاقات ہوگی کبھی

Phir Mulaqaat Hogi Kabhi - film: Why Cheat India (2019)

No comments:

Post a Comment