فلم : کالا پانی (1958)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : اچھا جی میں ہاری ، چلو مان جاؤ نا
گلوکار : آشا بھونسلے، محمد رفیع
موسیقار : ایس ڈی برمن
اداکار : دیوآنند، مدھوبالا
یوٹیوب : Achha ji main haari chalo maan jao na | Kala Pani
اچھا جی میں ہاری، چلو مان جاؤ نا
دیکھی سب کی یاری، میرا دل جلاؤ نا
چھوٹے سے قصور پہ ایسے ہو خفا
روٹھے تو حضور تھے، میری کیا خطا
دیکھو دل نہ توڑو
چھوڑو، ہاتھ چھوڑو
چھوڑ دیا تو ہاتھ ملوگے، سمجھے؟
اجی سمجھے
جیون کے یہ راستے لمبے ہیں صنم
کاٹیں گے یہ زندگی، ٹھوکر کھا کے ہم
ظالم ساتھ لے لے
اچھے ہم اکیلے
چار قدم بھی چل نہ سکوگے، سمجھے؟
ہاں سمجھے
جاؤ رہ سکوگے نہ تم بھی چین سے
تم تو خیر لوٹنا جینے کے مزے
کیا کرنا ہے جی کے
ہو رہنا کسی کے
ہم نہ رہے تو یاد کرو گے، سمجھے؟
No comments:
Post a Comment