آپ کا کیا ہوگا جناب عالی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/09/17

آپ کا کیا ہوگا جناب عالی

aapka-kya-hoga-janabe-aali

فلم : لاوارث (1981)
نغمہ نگار: پرکاش مہرا
نغمہ : آپ کا کیا ہوگا جناب عالی
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : امیتابھ بچن، زینت امان، امجد خان، راکھی
یوٹیوب : Apni To Jaise Taise

اپنی تو جیسے تیسے تھوڑی ایسے یا ویسے کٹ جائے گی
آپ کا کیا ہوگا جناب عالی آپ کا کیا ہوگا
اپنے آگے نہ پیچھے نہ کوئی اوپر نیچے رونے والا
نہ کوئی رونے والی جناب عالی آپ کا کیا ہوگا

آپ بھی میری طرح انسان کی اولاد ہیں
آپ منہ مانگی دعا ہم ان سنی فریاد ہیں
وہ جنہیں سارا زمانہ سمجھے لاوارث یہاں
آپ جیسے ظالموں کے ظلم کی ایجاد ہیں
گالی حضور کی تو لگتی دعاؤں جیسی
ہم دعا بھی دیں تو لگے ہے گالی
آپ کا کیا ہوگا ۔۔۔

آپکے ماتھے سے چھلکے جو پسینہ بھی کہیں
آسماں ہلنے لگے اور کانپ اٹھے یہ زمیں
آپ کا تو یہ پسینہ خون سے بھی قیمتی
اور اپنے خون کی قیمت یہاں کچھ بھی نہیں
اپنا تو خون پانی جینا مرنا بےایمانی
وقت کی ہر ادا ہے اپنی دیکھی بھالی
آپ کا کیا ہوگا جناب عالی ۔۔۔

Apni To Jaise Taise - film: Lawaaris (1981)

No comments:

Post a Comment