غم کا فسانہ بن گیا اچھا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/09/09

غم کا فسانہ بن گیا اچھا


فلم : منچلی (1973)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : غم کا فسانہ بن گیا اچھا
گلوکار : کشور کمار، لینا چنداورکر
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : سنجیو کمار، لینا چنداورکر
یوٹیوب : Gham Ka Fasana Ban Gaya Achchha

غم کا فسانہ بن گیا اچھا
ایک بہانہ بن گیا اچھا
سرکار نے آ کے میرا حال تو پوچھا
غم کا فسانہ ۔۔۔

تمہارے خیالوں میں کھو جائیں
یہ جی چاہتا ہے کہ سو جائیں
دیکھو باتوں باتوں میں چاندنی راتوں میں
خواب سہانا بن گیا اچھا

بتائیں تمہیں کیا کہاں درد ہے
یہاں ہاتھ رکھنا یہاں درد ہے
دیکھو باتوں باتوں میں دو ہی ملاقاتوں میں
دل یہ نشانہ بن گیا اچھا

محبت کی رنگین محفل میں
جگہ مل گئی آپ کے دل میں
دیکھو باتوں باتوں میں پیار کی براتوں میں
اپنا ٹھکانہ بن گیا اچھا

Gham Ka Fasana Ban Gaya Achchha - film: Manchali (1973)

No comments:

Post a Comment