جب ہم جواں ہونگے جانے کہاں ہونگے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/09/12

جب ہم جواں ہونگے جانے کہاں ہونگے

jab-hum-jawan-honge-jane-kahan-honge

فلم : بےتاب (1983)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : جب ہم جواں ہونگے جانے کہاں ہونگے
گلوکار : شبیر کمار، لتا منگیشکر
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : سنی دیول، امریتا سنگھ
یوٹیوب : Jab Hum Jawan Honge | Betaab

جب ہم جواں ہونگے جانے کہاں ہونگے
لیکن جہاں ہونگے وہاں فریاد کریں گے، تجھے یاد کریں گے
جب ہم جواں ہونگے جانے کہاں ہونگے

یہ بچپن کا پیار اگر کھو جائے گا
دل کتنا خالی خالی ہو جائے گا
تیرے خیالوں سے اسے آباد کریں گے، تجھے یاد کریں گے
جب ہم جواں ہونگے جانے کہاں ہونگے

ایسے ہنستی تھی وہ ایسے چلتی تھی
چاند کے جیسے چھپتی اور نکلتی تھی
سب سے تیری باتیں تیرے بعد کریں گے، تجھے یاد کریں گے
جب ہم جواں ہونگے جانے کہاں ہونگے

تیرے شبنمی خوابوں کی تصویروں سے
تیرے ریشمی زلفوں کی زنجیروں سے
کیسے ہم اپنے آپ کو آزاد کریں گے، تجھے یاد کریں گے
جب ہم جوان ہونگے جانے کہاں ہونگے

زہر جدائی کا پینا پڑ جائے تو
بچھڑ کے بھی ہم کو جینا پڑ جائے تو
ساری جوانی بس یونہی برباد کریں گے، تجھے یاد کریں گے
جب ہم جواں ہونگے جانے کہاں ہونگے
لیکن جہاں ہونگے وہاں فریاد کریں گے، تجھے یاد کریں گے
جب ہم جواں ہونگے

Jab Hum Jawan Honge - film: Betaab (1983)

No comments:

Post a Comment