تم نے پکارا اور ہم چلے آئے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/09/11

تم نے پکارا اور ہم چلے آئے


فلم : راجکمار (1964)
نغمہ نگار: حسرت جےپوری
نغمہ : تم نے پکارا اور ہم چلے آئے
گلوکار : محمد رفیع، سمن کلیان پور
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : شمی کپور، سادھنا
یوٹیوب : Tumne Pukara Aur Hum Chale Aaye - Shammi Kapoor, Sadhna

تم نے پکارا اور ہم چلے آئے
دل ہتھیلی پر لے آئے رے
تم نے پکارا اور ہم چلے آئے
جان ہتھیلی پر لے آئے رے

آؤ بیٹھو ہمارے پہلو میں پناہ لے لو
میری جلتی ہوئی آنکھوں پہ یہ آنکھیں رکھ دو
اے میرے پیار کے خوابوں کی حسین شہزادی
ہونٹ کیوں کانپ رہیں ہے، ذرا کچھ تو بولو
تم نے پکارا اور ہم چلے آئے
جان ہتھیلی پر لے آئے رے

آج کھیلو میری زلفوں سے، اجازت ہے تمہیں
مجھ کو چھو لو، میری نس نس میں شرارے بھر دو
میرے دل دار، میری آنکھوں میں رہنے والے
میں تمہاری ہوں، میری مانگ میں تارے بھر دو
تم نے پکارا اور ہم چلے آئے
دل ہتھیلی پر لے آئے رے

نام روشن ہے تم ہی سے میرے افسانے کا
زندگی نام ہے الفت میں جیے جانے کا
تم اگر ہم کو نہ ملتے تو یہ صورت ہوتی
لوگ لے جاتے جنازہ تیرے دیوانے کا
تم نے پکارا اور ہم چلے آئے
جان ہتھیلی پر لے آئے رے

Tumne Pukara Aur Hum Chale Aaye - film: Rajkumar (1964)

No comments:

Post a Comment