فلم : بابی (1973)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : جھوٹ بولے کوا کاٹے، کالے کوے سے ڈریو
گلوکار : شیلندر سنگھ ، لتا منگیشکر
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : رشی کپور، ڈمپل کپاڈیہ
یوٹیوب : Jhoot Bole Kauwa Kaate Kaale Kauwe Se | Bobby
جھوٹ بولے کوا کاٹے، کالے کوے سے ڈریو
میں میکے چلی جاؤں گی، تم دیکھتے رہیو
تو میکے چلی جائے گی
میں ڈنڈا لے کر آؤں گا
تو ڈنڈا لے کر آئے گا
میں کنویں میں گر جاؤں گی
میں رسی سے کھنچواؤں گا
میں پیڑ پہ چڑھ جاؤں گی
میں آری سے کٹواؤں گا
پیار کرے آری چلوائے، ایسے عاشق سے ڈریو
میں میکے چلی جاؤں گی۔۔۔
تو میکے چلی جائے گی
میں دوجا بیاہ رچاؤں گا
تو دوجا بیاہ رچائے گا
ہائے میری سوتن لائےگا
میں میکے نہیں جاؤں گی، میں میکے نہیں جاؤں گی
ارے تیرے صدقے جاؤں گی رے، میکے نہیں جاؤں گی
میں ساتوں وچن نبھاؤں گی، ارے میکے نہیں جاؤں گی
میں میکے نہیں جاؤں گی۔۔۔
جھوٹ بولے کوا کاٹے، کالے کوے سے ڈریو
میں تیری سوتن لاؤں گا، تم دیکھتی رہیو
جھوٹ بولے کوا کاٹے، کالے کوئے سے ڈریو
میں میکے نہیں جاؤں گی، تم دیکھتے رہیو
No comments:
Post a Comment