کیا ہوا ارے کیا ہوا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/10/15

کیا ہوا ارے کیا ہوا


فلم : سراغ (1982)
نغمہ نگار: کیفی اعظمی
نغمہ : کیا ہوا ارے کیا ہوا
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : بھپی لہری
اداکار : سنجیو کمار، شبانہ اعظمی
یوٹیوب : Kya Hua Are Kya Hua | Suraag

اب آؤ آج کی یہ رات
ہم یونہی بسر کر لیں
تم اپنا منہ ادھر کر لو
ہم اپنا منہ ادھر کر لیں
غصہ ہی کرنا ہے، تو اس قدر کرلو
تمہارا منہ جدھر ہے، پیٹھ بھی ادھر کرلو

کیا ہوا ارے کیا ہوا
دیکھو دیکھو تم پھر روٹھے
روٹھ کے ہاتھ چھڑاؤ نہ
کیا خطا ہوئی، کیا خطا؟
ارے میٹھی میٹھی رات ملن کی، اس کو زہر بناؤ نہ
کیا ہوا ارے کیا ہوا
کیا ہوا واللہ کیا ہوا

لب پے نہیں ہے آنکھوں میں ہی ہے
رت جواں ہے مست سماں ہے
یونہی سماں یہ بیت جائے
اتنی بات بڑھاؤ نہ
کیا ہوا ارے بھائی کیا ہوا
دیکھو دیکھو تم پھر روٹھے
روٹھ کے ہاتھ چھڑاؤ نہ
کیا ہوا ارے بھائی کیا ہوا
ہائے ہائے اوئے ہوئے

آنکھ ملا کے رات جگا لو
پیار کا رنگین جشن منا لو
فدا ہوں میں اس مکھڑے پر
مجھ کو پیٹھ دکھاؤ نہ
کیا ہوا واللہ کیا ہوا
دیکھو دیکھو تم پھر روٹھے
روٹھ کے ہاتھ چھڑاؤ نہ
کیا ہوا میں نے کہا کیا ہوا

ٹھنڈی ہوا کے جھونکے یہ چاہیں
ڈال گلے میں گوری سی بانہیں
تمہیں بسا لوں تن من میں
اور ذرا پاس آؤ ناں
کیا ہوا ارے بھائی کیا ہوا
دیکھو دیکھو تم پھر روٹھے
روٹھ کے ہاتھ چھڑاؤ نہ
کیا ہوا ارے بھائی کیا ہوا
ہائے ہائے اوئے ہوئے

ارے میٹھی میٹھی رات ملن کی، اس کو زہر بناؤ نہ
کیا ہوا ارے کیا ہوا
دیکھو دیکھو تم پھر روٹھے
روٹھ کے ہاتھ چھڑاؤ نہ
کیا ہوا واللہ کیا ہوا

Kya hua arey kya hua - film: Suraag (1982)

No comments:

Post a Comment