رات کا نشہ ابھی آنکھ سے گیا نہیں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/10/17

رات کا نشہ ابھی آنکھ سے گیا نہیں

raat-ka-nasha

فلم : اشوکا (2001)
نغمہ نگار: گلزار
نغمہ : رات کا نشہ ابھی آنکھ سے گیا نہیں
گلوکار : چترا
موسیقار : انو ملک
اداکار : شاہ رخ خاں، کرینہ کپور، ہرشیتا بھٹ
یوٹیوب : Raat Ka Nasha

رات کا نشہ ابھی آنکھ سے گیا نہیں
تیرا نشیلا بدن، بانہوں نے چھوڑا نہیں
آنکھیں تو کھولی مگر، سپنا وہ توڑا نہیں
ہاں وہی، وہ وہیں
سانسوں پہ رکھا ہوا تیرے ہونٹوں کا سپنا، ابھی ہے وہیں

تیرے بنا بھی کبھی تجھ سے مچل لیتی ہوں
کروٹیں بدلتی ہوں، تو سپنا بدل لیتی ہوں
تیرا خیال آئے تو، بل کھا کے پل جاتا ہے
پانی کی چادر تلے تن میرا جل جاتا ہے
ہاں وہی، وہ وہیں
سانسوں پہ رکھا ہوا تیرے ہونٹوں کا سپنا، ابھی ہے وہیں

تیرے گلے ملنے کے موسم بڑے ہوتے ہیں
جنموں کا وعدہ کوئی، یہ غم بڑے چھوٹے ہیں
لمبی سی ایک رات ہو، لمبا سا ایک دن ملے
بس اتنا سا جینا ہو، ملن کی گھڑی جب ملے
ہاں وہی، وہ وہیں
سانسوں پہ رکھا ہوا تیرے ہونٹوں کا سپنا، ابھی ہے وہیں

Raat Ka Nasha Abhi Aankh Se Gaya Nahin - film: Asoka (2001)

No comments:

Post a Comment