جیتا تھا جس کے لیے جس کے لیے مرتا تھا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/10/18

جیتا تھا جس کے لیے جس کے لیے مرتا تھا

jeeta-tha-jiske-liye

فلم : دل والے (1994)
نغمہ نگار: سمیر
نغمہ : جیتا تھا جس کے لیے جس کے لیے مرتا تھا
گلوکار : الکا یاگنک، کمار سانو
موسیقار : ندایم شراون
اداکار : اجے دیوگن، روینہ ٹنڈن، سنیل شیٹی
یوٹیوب : Jeeta Tha Jiske Liye

(ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا
میری کشتی تھی ڈوبی وہاں جہاں پانی کم تھا )

جیتا تھا جس کے لیے، جس کے لیے مرتا تھا
ایک ایسی ہی لڑکی تھی جسے میں پیار کرتا تھا

کتنی محبت ہے میرے دل میں کیسے دکھاؤں اسے
دیوانگی نے پاگل کیا ہے کیسے بتاؤں اسے
مٹانے سے بھی نہ مٹے گی میری داستاں
ایک ایسی ہی لڑکی تھی جسے میں پیار کرتا تھا

میری نظر میں، میرے جگر میں تصویر ہے یار کی
میری خوشی کیا، یہ زندگی کیا، سوغات ہے پیار کی
اسی کے لیے ہے میرے تو یہ دونوں جہاں
ایک ایسا لڑکا تھا جسے میں پیار کرتی تھی

جیتی تھی جس کے لیے، جس کے لیے مرتی تھی
ایک ایسا لڑکا تھا جسے میں پیار کرتی تھی

جاں سے بھی زیادہ چاہا تھا جس کو اس نے ہی دھوکا دیا
نادان تھی جو کچھ بھی نہ سمجھی، چاہت کو رسوا کیا
بنا کے اسی نے اجاڑا میرا آشیاں
وہ کیسی لڑکی تھی جسے تو پیار کرتا تھا
ایک ایسی ہی لڑکی تھی جسے میں پیار کرتا تھا

جیتی تھی جس کے لیے، جس کے لیے مرتی تھی
ایک ایسا لڑکا تھا جسے میں پیار کرتی تھی
ایک ایسا لڑکا ہے جسے میں پیار ۔۔۔۔

آنکھوں سے میری بہتے ہیں آنسو جب یاد آتی ہے وہ
کیسے بتاؤں جاکے میں اس کو کتنا ستاتی ہے وہ
پریشان ہوں، کہ ملے گی مجھے وہ کہاں
ایک ایسی ہی لڑکی تھی جسے میں پیار کرتا تھا

Jeeta Tha Jiske Liye - film: Dilwale (1994)

No comments:

Post a Comment