چاند ستارے پھول اور خوشبو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/10/19

چاند ستارے پھول اور خوشبو

chand-sitare-phool-aur-khushboo

فلم : کہو ناں پیار ہے (2000)
نغمہ نگار: ساون کمار ٹک، ابراہیم اشک، وجے اکیلا
نغمہ : چاند ستارے پھول اور خوشبو
گلوکار : کمار سانو
موسیقار : راجیش روشن
اداکار : رتھک روشن، امیشا پٹیل
یوٹیوب : Chaand Sitare Phool Aur Khushboo

چاند ستارے، پھول اور خوشبو، یہ تو سارے پرانے ہیں
تازہ تازہ کلی کھلی ہے، ہم اس کے دیوانے ہیں

کالی گھٹاییں، برکھا ساون، یہ تو سب افسانے ہیں
تازہ تازہ کلی کھلی ہے، ہم اس کے دیوانے ہیں

انداز ہیں اس کے نئے نئے، ہے نیا نیا دیوانہ پن
پہنا کے تاج جوانی کا، ہنس کے لوٹ گیا بچپن
گیت غزل سب کل کی باتیں، اس کے نئے ترانے ہیں
تازہ تازہ کلی کھلی ہے، ہم اس کے دیوانے ہیں

ہے روپ میں اتنا سادہ پن، تو کتنا سندر ہوگا من
بن گہنے اور سنگار بنا، وہ تو لگتی ہے دلہن
کاجل بندیاں، کنگن جھمکے، یہ تو گزرے زمانے ہیں
تازہ تازہ کلی کھلی ہے ہم اس کے دیوانے ہیں

Chand Sitare, Phool Aur Khushboo - film: Kaho Naa Pyaar Hai (2000)

No comments:

Post a Comment