فلم : دو کلیاں (1968)
نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی
نغمہ : بچے من کے سچے، سارے جگ کی آنکھ کے تارے
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : روی
اداکار : مالا سنہا، بسواجیت، نیتوسنگھ
یوٹیوب : Bachche Man Ke Sachche
بچے من کے سچے، سارے جگ کی آنکھ کے تارے
یہ وہ ننھے پھول ہیں جو بھگوان کو لگتے پیارے
خود روٹھیں، خود من جائیں، پھر ہمجولی بن جائیں
جھگڑا جس کے ساتھ کریں، اگلے ہی پل پھر بات کریں
ان کو کسی سے بیر نہیں، ان کے لیے کوئی غیر نہیں
ان کا بھولا پن ملتا ہے سب کو بانہہ پسارے
انساں جب تک بچہ ہے، تب تک سمجھو سچا ہے
جوں جوں اس کی عمر بڑھے، من پر جھوٹ کا میل چڑھے
کرودھ بڑھے، نفرت گھیرے، لالچ کی عادت گھیرے
بچپن ان پاپوں سے ہٹ کر اپنی عمر گزارے
تن کومل من سندر ہے، بچے بڑوں سے بہتر ہیں
ان میں چھوت اور چھات نہیں، جھوٹی جات اور پات نہیں
بھاشا کی تکرار نہیں، مذہب کی دیوار نہیں
ان کی نظروں میں ایک ہیں مندر مسجد گردوارے
No comments:
Post a Comment