فلم : میرا جیون (1976)
نغمہ نگار : ایم جی حشمت
نغمہ : میرا جیون کچھ کام نہ آیا
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : سپن جگموہن
اداکار : ودیا سنہا، نریش جی
یوٹیوب : mera jeevan kuchh kaam na aaya
میرا جیون کچھ کام نہ آیا
جیسے سوکھے پیڑ کی چھایا
اپنوں کے ہوتے ہوئے تن میں بسی تنہائی
آنسو بنا کے خوشی آنکھوں سے میں نے برسائی
خوشیوں کو روتے روتے،
دنیا میں اب تو میرا جی گھبرایا
برس گئے رے ساون، دریا بھی جوش میں آئے
پھول بھی کھلنے لگے، کلیوں کے من مسکائے
سونی رہی ایک ڈالی،
اس پہ تو کوئی اب تک پھول نہ آیا
جینے کو جی نہ چاہے، مانگوں تو موت نہ آئے
سانسوں کے چلنے کو تو جیون کہا نہیں جائے
درد بسا کے دل میں،
میرا نصیب مجھ کو کہاں پہ لایا
No comments:
Post a Comment