فلم : عبداللہ (1980)
نغمہ نگار : آنند بخشی
نغمہ : اے خدا ہر فیصلہ تیرا مجھے منظور ہے
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : راج کپور، سنجے خان، زینت امان
یوٹیوب : Aai Khuda Har Faisla Tera Mujhe Manzoor Hai
اے خدا ہر فیصلہ تیرا مجھے منظور ہے
سامنے تیرے تیرا بندہ بہت مجبور ہے
اے خدا ہر فیصلہ تیرا مجھے منظور ہے
اللہ ھو
ہر دعا میری کسی دیوار سے ٹکرا گئی
بےاثر ہوکر میری فریاد واپس آ گئی
اللہ ھو
اس زمیں سے آسماں شاید بہت ہی دور ہے
سامنے تیرے تیرا بندہ بہت مجبور ہے
ایک گل سے تو اجڑ جاتے نہیں پھولوں کے باغ
کیا ہوا تو نے بجھا ڈالا میرے گھر کا چراغ
اللہ ھو
کم نہیں ہے روشنی ہر شے میں تیرا نور ہے
سامنے تیرے تیرا بندہ بہت مجبور ہے
اے خدا ہر فیصلہ تیرا مجھے منظور ہے
سامنے تیرے تیرا بندہ بہت مجبور ہے
No comments:
Post a Comment