سمٹی سی شرمائی سی ، کس دنیا سے تم آئی ہو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/12/17

سمٹی سی شرمائی سی ، کس دنیا سے تم آئی ہو

simti-si-sharmayi-si

فلم : پروانہ (1971)
نغمہ نگار: کیفی اعظمی
نغمہ : سمٹی سی شرمائی سی ، کس دنیا سے تم آئی ہو
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : مدن موہن
اداکار : امیتابھ بچن، نوین نشچل، یوگیتا بالی
یوٹیوب : Simti Si Sharmai Si | Parwana

سمٹی سی، شرمائی سی، کس دنیا سے تم آئی ہو
کیسے جہاں میں سمائے گا، اتنا حسن جو لائی ہو
سمٹی سی، شرمائی سی، کس دنیا سے تم آئی ہو

ہیرا نظر، چاندی بدن، ریشم ہنسی، مکھڑا چمن
کنگال ہیں سارے حسین، بس ایک تم ہی رکھتی ہو دھن
لٹنے کا ڈر ہے، گھبرائی ہو
سمٹی سی، شرمائی سی، کس دنیا سے تم آئی ہو

جب تک تمہیں دیکھا نہیں، یہ دل کبھی دھڑکا نہیں
آئے گئے کتنے صنم، میں نے مگر پوجا نہیں
تم دل کی پہلی انگڑائی ہو
سمٹی سی، شرمائی سی، کس دنیا سے تم آئی ہو

آنکھیں ملیں، وعدہ ہوا، کچھ کہہ دیا، کچھ سن لیا
ٹھہرے کہاں، بیتاب دل، کیسے ملے اپنا پتہ
زلفوں کی بدلی جب چھائی ہو
سمٹی سی، شرمائی سی، کس دنیا سے تم آئی ہو
کیسے جہاں میں سمائے گا، اتنا حسن جو لائی ہو
سمٹی سی، شرمائی سی، کس دنیا سے تم آئی ہو
کس دنیا سے تم آئی ہو
تم آئی ہو

Simti Si Sharmaayi Si - film: Parwana (1971)

No comments:

Post a Comment