فلم : لیکن (1990)
نغمہ نگار : گلزار
نغمہ : سرمئی شام اس طرح آئے
گلوکار : سریش واڈیکر
موسیقار : ہردےناتھ منگیشکر
اداکار : ونود کھنہ، ڈمپل کپاڈیہ، امجد خان
یوٹیوب : Surmai Shaam Is Tarah Aaye
سرمئی شام اس طرح آئے
سانس لیتے ہیں جس طرح سائے
کوئی آہٹ نہیں بدن کی کہیں
پھر بھی لگتا ہے تو یہیں ہے کہیں
وقت جاتا سنائی دیتا ہے
جیسے خوشبو نظر سے چھو جائے
دن کا جو بھی پہر گزرتا ہے
کوئی احسان سا اترتا ہے
وقت کے پاؤں دیکھتا ہوں میں
روز یہ چھاؤں دیکھتا ہوں میں
آئے جیسے کوئی خیال آئے
No comments:
Post a Comment