ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے نہانا چاہیے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/12/03

ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے نہانا چاہیے

thande-thande-paani-se

فلم : پتی پتنی اور وہ (1978)
نغمہ نگار : آنند بخشی
نغمہ : ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے نہانا چاہیے
گلوکار : مہندر کپور، آشا بھونسلے
موسیقار : رویندر جین
اداکار : سنجیو کمار، ودیا سنہا، رنجیتا
یوٹیوب : Thande Thande Paani Se Nahana

ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے نہانا چاہیے
گانا آئے یا نہ آئے گانا چاہیے
او پترا
ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے۔۔۔

بیٹا بجاؤ تالی، گاتے ہیں ہم قوالی
بجنے دو ایک تارہ، چھوڑو ذرا فوارہ
یہ بالٹی اٹھاؤ، ڈھولک اس سے بناؤ
بیٹھے ہو کیا یہ لے کر، یہ گھر ہے یا ہے تھیٹر
پکچر نہیں ہے جانا، باہر نہیں ہے آنا
ممی کو بھی اندر بلانا چاہیے
تیری، ممی کو بھی اندر بلانا چاہیے
گانا آئے یا نہ آئے گانا چاہیے
دھت، ارے گانا آئے یا نہ آئے گانا چاہیے

تم میری ہتھکڑی ہو، تم دور کیوں کھڑی ہو
تم بھی ذرا نہا لو، دو چار گیت گا لو
دامن ہو کیوں بچاتی، ارے دکھ سکھ کے ہم ہیں ساتھی
چھوڑو ہٹو اناڑی، میری بھگوڑی ساڑی
تم کیسے بےشرم ہو، بچوں سے کوئی کم ہو
ممی کو تو لڑنے کا بہانا چاہیے
چپ بے شیطان
ممی کو تو لڑنے کا بہانا چاہیے
گانا آئے یا نہ۔۔۔

لمبی یہ تان چھوڑو، توبہ ہے جان چھوڑو
یہ گیت ہے ادھورا، کرتے ہیں کام پورا
اب شور مت کرو جی، سنتے ہیں سب پڑوسی
ہے کہہ دو پڑوسیوں سے
کیا؟
جھانکیں نہ کھڑکیوں سے
دروازہ کھٹکھٹایا، لگتا ہے کوئی آیا
ارے کہہ دو کہ آ رہے ہیں، صاحب نہا رہے ہیں
ممی کو تو ڈیڈی سے چھڑانا چاہیے
اب تو ممی کو ڈیڈی سے چھڑانا چاہیے
گانا آئے یا نہ۔۔۔

Thande Thande Paani Se Nahana - film: Pati Patni aur woh (1978)

No comments:

Post a Comment