کہ پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچی تھی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/12/01

کہ پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچی تھی

pag-ghunrhroo-bandh

فلم : نمک حلال (1982)
نغمہ نگار : انجان، پرکاش مہرا
نغمہ : کہ پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچی تھی
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : بھپی لہری
اداکار : امیتابھ بچن، ششی کپور، سمیتا پاٹل، پروین بابی
یوٹیوب : Ke Pag Ghunghroo Bandh Meera Naachi Thi

ہممم ہے ہے۔۔
بزرگوں نے
بزرگوں نے فرمایا کہ پیروں پہ اپنے کھڑے ہو کے دکھلاؤ
پھر یہ زمانہ تمہارا ہے
زمانہ کے سر تال کے ساتھ چلتے چلے جاؤ
پھر ہر ترانہ تمہارا، فسانہ تمہارا ہے
ارے تو لو بھیا ہم
اپنے پیروں کے اوپر کھڑے ہو گئے
اور ملا لی ہے تال
دبا لے گا دانتوں تلے انگلیاں لیاں
یہ جہاں دیکھ کر، دیکھ کر اپنی چال
واہ واہ واہ واہ
دھنےواد

ہممم
کہ پگ گھنگھرو ۔۔
کہ پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچی تھی
اور ہم ناچے بن گھنگھرو کے
کہ پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچی تھی
وہ تیر بھلا کس کام کا ہے
جو تیر نشانے سے چوکے چوکے چوکے رے
کہ پگ گھنگھرو ۔۔
پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچی تھی

سا سا سا گا گا رے رے سا نی نی نی سا
گا ما رے پا نی سا دھا

ہممم
آپ اندر سے کچھ اور
باہر سے کچھ اور نظر آتے ہیں
بخدا شکل سے تو چور نظر آتے ہیں
عمر گزری ہے ساری چوری میں
سارے سکھ چین بند جرم کی تجوری میں

آپ کا تو لگتا ہے بس یہی سپنا
رام رام جپنا، پرایا مال اپنا

وطن کا کھایا نمک تو نمک حلال بنو
فرض ایمان کی زندہ یہاں مثال بنو
پرایا دھن، پرائی نار پہ نظر مت ڈالو
بری عادت ہے یہ، عادت ابھی بدل ڈالو
کیونکہ یہ عادت تو وہ آگ ہے جو
اک دن اپنا گھر پھونکے پھونکے پھونکے رے
کہ پگ گھنگھرو ۔۔
پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچی تھی

موسم عشق میں
مچلے ہوئے ارمان ہیں ہم
دل کو لگتا ہے کہ
دو جسم ایک جان ہے ہم
ایسا لگتا ہے تو لگنے میں کچھ برائی نہیں
دل یہ کہتا ہے آپ اپنی ہیں پرائی نہیں
سنگ مرمر کی ہائے، کوئی مورت ہو تم
بڑی دلکش بڑی خوبصورت ہو تم
دل دل سے ملنے کی کوئی مہورت ہو
پیاسے دلوں کی ضرورت ہو تم
دل چیر کے دکھلا دوں میں، دل میں یہی صورت حسیں
کیا آپ کو لگتا نہیں ہم ہیں ملے پہلے کہیں
کیا دیش ہے کیا جات ہے
کیا عمر ہے کیا نام ہے
ارے چھوڑیے ان باتوں سے
ہم کو بھلا کیا کام ہے
اجی سنیے تو
ہم آپ ملیں تو پھر ہو شروع
افسانے لیلیٰ مجنوں، لیلیٰ مجنوں کے
کہ پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچی تھی
اور ہم ناچے بن گھنگھرو کے
کہ پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچی تھی

Pag Ghunghroo Baandh Meera Naachi Thi - film: Namak Halaal (1982)

No comments:

Post a Comment