فلم : کالی چرن (1976)
نغمہ نگار: رویندر جین
نغمہ : تم جانو یا ہم جانیں
گلوکار : محمد رفیع، آشا بھونسلے
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : شتروگھن سنہا، رینا رائے، اجیت، ڈینی
یوٹیوب : Tum Jano Ya Hum Jane
ارے بار بار او بار بار
تم کو ہم سب کا پرنام
تم کتنے بڑے ہو ہاں
کتنے مہان ہو ہاں کتنے مہان
یہ لوگ بھلا کیا پہچانیں
تم جانو تم جانو یا ہم جانیں
تم کو بھولے ناتھ کہیں
یا بھولے چکردھاری
بولو بھولے چکردھاری
ہے تیرے چکر تو ہی جانے
کیا جانے یہ جنتا بےچاری
جئے جئے گووردھن گردھاری
ہے ماری گئی جنتا بےچاری
جئے جئے مکھن چور مراری
تیرے روپ ہیں ہزار زیادہ
کہنا ہے بیکار
کیوں ہے تیری جئے جئے کار
یہ لوگ بھلا کیا پہچانیں
تم جانو تم جانو یا ہم جانیں
ہو جھوم جھوم جھوم جھوم
آئی دیکھو برکھا بہار
دیکھو برکھا بہار ہو
کون کون کس پہ گیا ہے دل ہار
ہاں گیا ہے دل ہار
یہ لوگ بھلا کیا پہچانیں
تم جانو تم جانو یا ہم جانیں
او ہو میں ہوں تیری تو ہے میرا
میں ہوں تیری پیاسی دھرتی
گیت ہے تو ساون کا
تیرے پریم کا رس برسے تو
رنگ بدلے جیون کا
تیری میری ملاقات نہیں
کل کی یہ بات
یہ تو صدیوں کا ساتھ
یہ لوگ بھلا کیا پہچانیں
تم جانو تم جانو یا ہم جانیں
یہ تم جانو تم جانو یا ہم جانیں
No comments:
Post a Comment