زندگی حسیں ہے زندگی سے پیار کر - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/12/28

زندگی حسیں ہے زندگی سے پیار کر

zindagi-haseen-hai

فلم : سوال (1982)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : زندگی حسیں ہے زندگی سے پیار کر
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : خیام
اداکار : سنجیو کمار، ششی کپور، رندھیر کپور، وحیدہ رحمن، پونم ڈھلون
یوٹیوب : Zindagi Haseen Hai

یہ دنیا اک سیج ہے ہر روز نیا ترانہ
اک ہنگامہ سارے گاما سارے گاما سارے گاما
یہ دنیا اک سیج ہے

یہ زندگی حسیں ہے زندگی سے پیار کر
اپنا ہو یا غیر ہو، سب پہ دل نثار کر
زندگی حسیں ہے زندگی سے پیار کر

تو اپنی ہر خوشی کو لوگوں میں بانٹتا چل
جانے کیا غم ہو کس کو ہر دل میں جھانکتا چل
دنیا کے بازار میں ، دل کا کاروبار کر
زندگی حسیں ہے زندگی سے پیار کر

حیرت ہے یارو جب اس دنیا میں
دن ہیں تھوڑے دوستی نبھانے کے
کیسے ملتی ہے فرصت لوگوں کو
کرتے ہیں جو دشمنی زمانے سے
دو پل کی تو بات ہے، بات کو گوارا کر
زندگی حسیں ہے زندگی سے پیار کر

ایسا کچھ کر کے چل یہاں پیارے
دلوں میں تیری یاد رہے
جہاں والوں کے ہونٹوں پہ تیرے
فسانے تیرے بعد رہیں
دلوں میں تیری یاد رہے
آؤ ہم اس بات کو، لکھا دیں ہر دیوار پر
زندگی حسیں ہے زندگی سے پیار کر

Zindagi Haseen Hai - film: Sawaal (1982)

No comments:

Post a Comment