تم سے اظہارِ حال کر بیٹھے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/12/20

تم سے اظہارِ حال کر بیٹھے

tumse-izhaar-e-haal-kar-baithe

فلم : میرے محبوب (1963)
نغمہ نگار: شکیل بدایونی
نغمہ : تم سے اظہارِ حال کر بیٹھے
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : نوشاد
اداکار : راجندر کمار، سادھنا
یوٹیوب : Tumse Izhar-e-Haal Kar Baithe

آج فرقت کا خواب ٹوٹ گیا
مل گئے تم حجاب ٹوٹ گیا

تم سے اظہارِ حال کر بیٹھے
بےخودی میں کمال کر بیٹھے
تم سے اظہارِ حال کر بیٹھے

کھو گئے حسن کی بہاروں میں
کہہ دیا رازِ دل اشاروں میں
کام ہم بے مثال کر بیٹھے
بےخودی میں کمال کر بیٹھے

کتنے مجبور ہو گئے دل سے
سوچے سمجھے بغیر قاتل سے
زندگی کا سوال کر بیٹھے
بےخودی میں کمال کر بیٹھے

یہ ادائیں یہ شوخیاں توبہ
بس خدا ہی خدا ہے اس دل کا
جو تمہارا خیال کر بیٹھے
بےخودی میں کمال کر بیٹھے
تم سے اظہارِ حال کر بیٹھے

Tumse Izhaar-E-Haal Kar Baithe - film: Mere Mehboob (1963)

No comments:

Post a Comment