ایسا دیس ہے میرا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/01/13

ایسا دیس ہے میرا

aisa-des-hai-mera

فلم : ویر زارا (2004)
نغمہ نگار: جاوید اختر
نغمہ : ایسا دیس ہے میرا
گلوکار : لتا منگیشکر، ادت نارائن
موسیقار : مدن موہن
اداکار : شاہ رخ خاں، پریتی زنٹا
یوٹیوب : Aisa Des Hai Mera | Veer-Zaara

دھرتی سنہری امبر نیلا
ہر موسم رنگیلا
ایسا دیس ہے میرا
بولے پپیہا کوئل گائے
ساون گھر کے آئے
ایسا دیس ہے میرا

گیہوں کے کھیتوں میں کنگھی جو کرے ہوائیں
رنگ برنگی کتنی چنریاں اڑ اڑ جائیں
پنگھٹ پر پنہارن جب گاگری بھرنے آئے
مدھر مدھر تانوں میں کہیں بنسی کوئی بجائے
لو سن لو
قدم قدم پے ہہ ہے مل جانی کوئی پریم کہانی
ایسا دیس ہے میرا

باپ کے کندھے چڑھ کے جہاں بچہ دیکھے میلے
میلوں میں نٹ کے تماشے، قلفی کے، چاٹ کے ٹھیلے
کہیں ملتی میٹھی گولی، کہیں چورن کی پڑیا
بھولے بھولے بچے ہیں جیسے گڈے اور گڑیا
اور ان کو
روز سنائے دادی نانی ایک پریوں کی کہانی
ایسا دیس ہے میرا

میرے دیس میں مہمانوں کو
بھگوان کہا جاتا ہے
وہ یہیں کا ہو جاتا ہے
جو کہیں سے بھی آتا ہے
تیرے دیس کو میں نے دیکھا
تیرے دیس کو میں نے جانا
جانے کیوں یہ لگتا ہے
مجھ کو جانا پہچانا
یہاں بھی وہی شام ہے وہی سویرا
ایسا ہی دیس ہے میرا
جیسا دیس ہے تیرا

ایسا دیس ہے میرا
جیسا دیس ہے تیرا

Aisa Des Hai Mera - film: Veer-Zaara (2004)

No comments:

Post a Comment