آج کی رات میرے دل کی سلامی لے لے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/02/28

آج کی رات میرے دل کی سلامی لے لے

aaj-ki-raat-mere-dil-ki

فلم : رام اور شیام (1967)
نغمہ نگار: شکیل بدایونی
نغمہ : آج کی رات میرے دل کی سلامی لے لے
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : نوشاد
اداکار : دلیپ کمار، وحیدہ رحمن، ممتاز، پران
یوٹیوب : Aaj Ki Raat Mere Dil Ki Salami Lele

یہ رات جیسے دلہن بن گئی چراغوں سے
کروں گا اجالا میں دل کے داغوں سے

آج کی رات میرے دل کی سلامی لے لے
کل تیری بزم سے دیوانہ چلا جائے گا
شمع رہ جائے گی، پروانہ چلا جائے گا

تیری محفل، تیرے جلوے ہو مبارک تجھ کو
تیری الفت سے نہیں آج بھی انکار مجھے
تیرا میخانہ سلامت رہے اے جانِ وفا
مسکرا کر تو ذرا دیکھ لے ایک بار مجھے
پھر تیرے پیار کا مستانہ چلا جائے گا

میں نے چاہا کہ بتا دوں میں حقیقت اپنی
تو نے لیکن نہ میرا راز محبت سمجھا
میری الجھن، میرے حالات یہاں تک پہنچے
تیری آنکھوں نے میرے پیار کو نفرت سمجھا
اب تیری راہ سے بیگانا چلا جائے گا

تو میرا ساتھ نہ دے راہِ محبت میں صنم
چلتے چلتے میں کسی راہ پہ مڑ جاؤں گا
کہکشاں، چاند، ستارے تیرے چومیں گے قدم
تیرے رستے کی میں ایک دھول ہوں ، اڑ جاؤں گا
ساتھ میرے میرا افسانہ چلا جائے گا

Aaj Ki Raat Mere Dil Ki - film: Ram Aur Shyam (1967)

No comments:

Post a Comment