ہاتھ آیا ہے جب سے تیرا ہاتھ میں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/02/27

ہاتھ آیا ہے جب سے تیرا ہاتھ میں

haath-aaya-hai-jab-se

فلم : دل اور محبت (1968)
نغمہ نگار: شہوان رضوی
نغمہ : ہاتھ آیا ہے جب سے تیرا ہاتھ میں
گلوکار : آشا بھونسلے، مہندر کپور
موسیقار : او پی نیر
اداکار : جوائے مکرجی، شرمیلا ٹیگور
یوٹیوب : Haath aaya hai jabse tera haath mein

ہاتھ آیا ہے جب سے تیرا ہاتھ میں
آ گیا ہے نیا رنگ جذبات میں
میں کہاں ہوں، مجھے یہ خبر ہی نہیں
تیرے قدموں پہ ہی گر نہ جاؤں کہیں

دل میں نظروں سے چھپ چھپ کے آیا ہے تو
دل چرا کر میرا مسکرایا ہے تو
تو کہے تو میں ایک بات تجھ سے کہوں
میرا ساتھی نہیں بلکہ سایا ہے تو

انگلیاں جب زمانہ کی مجھ پر اٹھیں
کھو نہ جانا کہیں ایسے حالات میں
روشنی زندگی میں محبت سے ہے
ورنہ رکھا ہے کیا چاندنی رات میں

دل کے جذبات کو میں نہ ٹھکراؤں گا
بلکہ تصویر جذبات بن جاؤں گا
حق محبت کا ہوتا ہے کیسے ادا
وقت آیا تو میں یہ بھی دکھلاؤں گا

پیار کے دیوتا کے قدم چوم کر
زندگی نذر کر دوں گی سوغات میں
اب نہ گھبراؤ منزل کی دوری سے تم
تم اکیلے نہیں میں بھی ہوں، ساتھ میں

Haath Aaya Hai Jab Se - film: Dil Aur Mohabbat (1968)

No comments:

Post a Comment