فلم : ہریالی اور راستہ (1962)
نغمہ نگار: شیلندر
نغمہ : لاکھوں تارے آسمان میں
گلوکار : لتا، مکیش
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : منوج کمار، مالاسنہا
یوٹیوب : Lakhon Tare Aasman Mein
لاکھوں تارے آسماں میں، ایک مگر ڈھونڈے نہ ملا
دیکھ کے دنیا کی دیوالی، دل میرا چپ چاپ جلا
قسمت کا ہے نام مگر، کام ہے یہ دنیا والوں کا
پھونک دیا ہے چمن ہمارے خوابوں اور خیالوں کا
جی کرتا ہے خود ہی گھونٹ دیں، اپنے ارمانوں کا گلا
سو سو صدیوں سے لمبی یہ غم کی رات نہیں ڈھلتی
اس اندھیاروں کے آگے اب اے دل ایک نہیں چلتی
ہنستے ہی لٹ گئی چاندنی اور اٹھتے ہی چاند ڈھلا
موت ہے بہتر اس حالت سے، نام ہے جس کا مجبوری
کون مسافر طے کر پایا، دل سے دل کی یہ دوری
کانٹوں ہی کانٹوں سے گزرا، جو راہی اس راہ چلا
No comments:
Post a Comment