فلم : جل بن مچھلی نرتیہ بن بجلی (1971)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : تاروں میں سج کے اپنے سورج سے
گلوکار : مکیش
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : سندھیا، ابھیجیت
یوٹیوب : Taro me sajke apne suraj se
تاروں میں سج کے اپنے سورج سے
دیکھو دھرتی چلی ملنے
جھنکی پائل مچ گئی ہلچل
امبر سارا لگا ہلنے
ہے گھٹاؤں کا دو نین میں کاجل
دھوپ کا مکھ پہ ڈالے سنہرا سا آنچل
یوں لہرائی، لی انگڑائی، لگی جیسے دھنک کھلنے
آگ سی لپکے جلتی ہوئی راہیں
جی کو دہلائے بےچین طوفاں کی آہیں
نہ ڈرے گی، نہ رکے گی، دیکھے کیا ہو، کہا دل نے
No comments:
Post a Comment