فلم : چک دے انڈیا (2007)
نغمہ نگار: جئےدیپ ساہنی
نغمہ : بادل پہ پاؤں ہے
گلوکار : ہیما سردیسائی
موسیقار : سلیم سلیمان
اداکار : شاہ رخ خاں
یوٹیوب : Badal Pe Paon Hai
سوچا کہاں تھا یہ جو، یہ جو ہو گیا
مانا کہاں تھا یہ لو، یہ لو ہو گیا
چٹکی کوئی کاٹو، نہ ہیں ہم تو ہوش میں
قدموں کو تھامو، یہ ہیں اڑتے جوش میں
بادل پہ پاؤں ہے، یا چھوٹا گاؤں ہے
اب تو بھئی چل پڑی، اپنی یہ ناؤ ہے
آسماں کا سواد ہے، مدتوں کے بعد ہے
سہما دل دھک دھک کرے، یہ دن ہے یا یہ رات ہے
ہائے تو مہرباں کیوں ہو گیا، باخدا کیا بات ہے
بادل پہ پاؤں ہے ۔۔۔
چل پڑے ہیں ہمسفر، اجنبی تو ہے ڈگر
لگتا ہم کو مگر، کچھ کر دیں گے ہم اگر
خواب میں جو دکھا پر تھا چھپا، بس جائے گا وہ نگر
بادل پہ پاؤں ہے ۔۔۔
No comments:
Post a Comment