کبھی تو ملے گی، کہیں تو ملے گی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/05/29

کبھی تو ملے گی، کہیں تو ملے گی

kabhi-to-milegi-kahin-to-milegi

فلم : آرتی (1962)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : کبھی تو ملے گی، کہیں تو ملے گی
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : روشن
اداکار : میناکماری، پردیپ کمار
یوٹیوب : Kabhi To Milegi, Kahin To Milegi

کبھی تو ملے گی، کہیں تو ملے گی
بہاروں کی منزل راہی

لمبی سہی درد کی راہیں
دل کی لگن سے کام لے
آنکھوں کے اس طوفان کو پی جا
آہوں کے بادل تھام لے
دور تو ہے پر دور نہیں ہے
نظاروں کی منزل راہی
بہاروں کی منزل راہی

مانا کہ ہے گہرا اندھیرا
گم ہے ڈگر کی چاندنی
میلی نہ ہو، دھندلی پڑے نہ
دیکھ نظر کی چاندنی
ڈالے ہوئے ہے رات کی چادر
ستاروں کی منزل راہی
بہاروں کی منزل راہی

Kabhi To Milegi, Kahin To Milegi - film: Aarti (1962)

No comments:

Post a Comment