رات ہماری تو چاند کی سہیلی ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/05/20

رات ہماری تو چاند کی سہیلی ہے

Raat hamaari to chaand ki saheli hai

فلم : پرینیتا (2005)
نغمہ نگار: سوانند کرکرے
نغمہ : رات ہماری تو چاند کی سہیلی ہے
گلوکار : چترا
موسیقار : شنتانو موئترا
اداکار : ودیا بالن، سنجے دت، سیف علی خان
یوٹیوب : Raat hamaari to chaand ki saheli hai

رتیا کاری کاری رتیا، رتیا اندھیاری رتیا
رات ہماری تو چاند کی سہیلی ہے
کتنے دنوں کے بعد آئی وہ اکیلی ہے
چُپی کی برہا ہے، جھنگر کا باجے ساتھ

رات ہماری تو چاند کی سہیلی ہے
کتنے دنوں کے بعد آئی وہ اکیلی ہے
سنجھا کی بتی بھی کوئی بجھا دے آج
اندھیرے سے جی بھر کے کرنی ہے باتیں آج
اندھیرا روٹھا ہے، اندھیرا اینٹھا ہے
گم سم سا کونے میں بیٹھا ہے

اندھیرا پاگل ہے، کتنا گھنیرا ہے
چبھتا ہے، ڈستا ہے، پھر بھی وہ میرا ہے
اس کی ہی گودی میں سر رکھ کے سونا ہے
اس کی ہی بانہوں میں چپکے سے رونا ہے
آنکھوں سے کاجل بن بہتا اندھیرا آج

Raat hamaari to chaand ki saheli hai - film: Parineeta (2005)

No comments:

Post a Comment