فلم : محبت کی آرزو (1994)
نغمہ نگار : حسرت جےپوری
نغمہ : پیاسی ہی رہ گئی محبت کی آرزو
گلوکار : روپ کمار راٹھوڑ
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : رشی کپور، زیبا بختیار، اشونی بھاوے
یوٹیوب : Pyasi Hi Reh Gayee | Mohabbat Ki Arzoo (1994)
پیاسی ہی رہ گئی محبت کی آرزو
آنسو ہی دے گئی محبت کی آرزو
دنیا مری لٹی ہے منزل کے آس پاس
کیا کیا دکھا رہی ہے محبت کی آرزو
رہا جو دل میں محبت کا دیوتا بن کر
نظر چراتا ہے اب وہ بھی بےوفا بن کر
کسے خبر بھی وہ ایسا بھی رنگ بدلے گا
دے کے آس دنیا کے سنگ بدلے گا
زہر بنے گا وہ ہی درد کی دوا بن کر
رہا جو دل میں محبت کا دیوتا بن کر
کہاں گئے سبھی وعدے کہاں گئیں قسمیں
کہاں گئیں وہ محبت وہ پیار کی رسمیں
کہا تھا جان بھی دے دیں گے ہم وفا بن کر
رہا جو دل میں محبت کا دیوتا بن کر
نظر چراتا ہے اب وہ بھی بےوفا بن کر
نظر چراتا ہے اب وہ بھی بےوفا بن کر
No comments:
Post a Comment