قطرہ قطرہ ملتی ہے قطرہ قطرہ جینے دو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/06/30

قطرہ قطرہ ملتی ہے قطرہ قطرہ جینے دو

qatra-qatra-milti-hai

فلم : اجازت (1987)
نغمہ نگار : گلزار
نغمہ : قطرہ قطرہ ملتی ہے
گلوکار : آشا بھونسلے
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : ریکھا، نصیرالدین شاہ، انورادھا پاٹل
یوٹیوب : Katra Katra Milti Hai Katra Katra Jeene Do | Ijaazat 1987

قطرہ قطرہ ملتی ہے
قطرہ قطرہ جینے دو
زندگی ہے، بہنے دو
پیاسی ہوں میں، پیاسی رہنے دو
رہنے دو نا ۔۔۔


کل بھی تو کچھ ایسا ہی ہوا تھا
نیند میں تھی، تم نے جب چھوا تھا
گرتے گرتے بانہوں میں بچی میں
سپنے پہ پاؤں پڑ گیا تھا
سپنوں میں بہنے دو
پیاسی ہوں میں، پیاسی رہنے دو
رہنے دو نا ۔۔۔


تم نے تو آکاش بچھایا
میرے ننگے پیروں میں زمیں ہے
پا کے بھی تمہاری آرزو ہو
شاید ایسی زندگی حسیں ہے
آرزو میں بہنے دو
پیاسی ہوں میں، پیاسی رہنے دو
رہنے دو نا ۔۔۔


ہلکے ہلکے کہرے کے دھوئیں میں
شاید آسماں تک آ گئی ہوں
تیری دو نگاہوں کے سہارے
دیکھو تو کہاں تک آ گئی ہوں
کہرے میں بہنے دو
پیاسی ہوں میں، پیاسی رہنے دو
رہنے دو نا ۔۔۔



Katra Katra Milti Hai - film: Ijaazat (1987)

No comments:

Post a Comment