دلیپ کمار کے یادگار بالی ووڈ مقبول عام ہٹ نغمے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/07/08

دلیپ کمار کے یادگار بالی ووڈ مقبول عام ہٹ نغمے

dilip-kumar-top-hit-songs-bollywood-urdu-lyrics-videos

دلیپ کمار (اصل نام: محمد یوسف خاں)
پیدائش: 11/دسمبر 1922ء ، پشاور۔
وفات: 7/جولائی 2021ء ، ممبئی۔


ہمارے بعد اس محفل میں افسانے بیاں ہوں گے
بہاریں ہم کو ڈھونڈیں گی نہ جانے ہم کہاں ہوں گے


اردو/ہندی فلمی دنیا کے وہ شہنشاہِ جذبات ۔۔۔ جس نے پانچ دہوں سے زائد عرصہ تک دنیا کے گوشے گوشے کے عوام کے دلوں پر اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔


دلیپ کمار اپنی خودنوشت میں لکھتے ہیں ۔۔۔

نصف صدی سے زیادہ کے قیام بمبئی کی ذاتی اور فلمی زندگی کی لاتعداد خوشگوار اور کچھ دھیمی یادیں ہیں جنہیں سنانے کے لیے بھی ایک عمر چاہیے۔ میں واقعی اپنے آپ کو بڑا خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ اشوک کمار، موتی لال اور پرتھوی راج جیسے منجھے ہوئے آرٹسٹوں کا ساتھ میری کئی فلموں میں رہا اور آج کے بعض خوبصورت کام کرنے والے بھی میرے ساتھی فنکاروں میں شامل ہیں۔ ویسے تو سبھی اپنی جگہ بڑے اہم اور کچھ کر دکھانے والے اداکار ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر جس آرٹسٹ کے ساتھ فلم میں اداکاری کرنے کا شوق اور خواہش ہے وہ ہے "جیا بہادری"۔
اکثر لوگ مجھ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ کسی ایک اداکار کا نام بتاؤں جو ہر دور میں میرا فیورٹ رہا ہو۔ اس سوال کا جواب شاید اس وقت ممکن تھا جب میں بیس برس کا تھا۔ اس وقت شاید میری پسند کسی ایک مخصوص فرد کے بارے میں ہوتی لیکن آج عمر رواں کے پچاس برس رنگ، سائے اور آواز کی دنیا میں گزار کر یہ کہنا بڑا مشکل لگتا ہے کہ میرا صرف ایک پسندیدہ آرٹسٹ "فلاں" ہے۔ جیسے آپ غالب یا اقبال کے ہر شعر کو بوجوہ پسند نہیں کر سکتے ویسے ہی کسی بڑے آرٹسٹ کو مکمل طور اپنا فیورٹ قرار دینا میرے لیے ممکن نہیں۔ بعض اوقات نسبتاً غیر معروف اداکار بھی اپنے چھوٹے سے رول میں ہی اداکاری کی اس معراج تک پہنچتا نظر آتا ہے جہاں بڑے سے بڑا آرٹسٹ تیس چالیس برس گزارنے کے بعد بھی نہیں پہنچ پاتا۔ ویسے ذاتی طور پر مجھے ہالی ووڈ کے گیری کوپر ، پال میونی ، جیمز سٹیورٹ نے متاثر کیا ہے۔ ہندوستان میں اشوک کمار، موتی لال، نلنی حیونت ، امتیابھ ، جیہ بہادری اور انوپم کھیر اچھے لگے ہیں۔


ذیل میں دلیپ کمار کے ایسے دس مقبول عام گیت تحریر اور یوٹیوب ویڈیو کی شکل میں پیش ہیں، جو آج بھی ذوق و شوق سے دیکھے اور سنے جاتے ہیں۔


دلیپ کمار سے متعلق یہ دلچسپ مضمون بھی پڑھیے:
دلیپ کمار - بمبئی کے شیرف کی حیثیت سے یادگار تجربات
Dilip Kumar's top hit songs from Bollywood movies with urdu lyrics and video.

No comments:

Post a Comment