فلم : رفیوجی (2000)
نغمہ نگار: جاوید اختر
نغمہ : رات کی ہتھیلی پر، چاند جگمگاتا ہے
گلوکار : ادت نارائن
موسیقار : انو ملک
اداکار : ابھیشک بچن، کرینہ کپور
یوٹیوب : Raat Ki Hatheli Par
رات کی ہتھیلی پر، چاند جگمگاتا ہے
اس کی نرم کرنوں میں
تم کو دیکھتا ہوں تو
دل دھڑک سا جاتا ہے
دل دھڑک سا جاتا ہے
تم کہاں سے آئی ہو
کس نگر کو جاؤ گی
سوچتا ہوں میں حیراں
چاند جیسا یہ چہرا
رات جیسی یہ زلفیں
ہے جگائیں سو ارماں
اک نشہ سا آنکھوں میں
دھیرے دھیرے چھاتا ہے
رات کی ہتھیلی پر ۔۔۔
میری اس تنہائی میں
میرے اس ویرانے میں
رنگ لے کے تم آئیں
پھر بھی سوچتا ہوں میں
کیا یہاں تم سچ مچ ہو
یا ہو صرف پرچھائیں
خواب جیسا بنتا ہے اور ٹوٹ جاتا ہے
رات کی ہتھیلی پر ۔۔۔
No comments:
Post a Comment