جب درد نہیں تھا سینے میں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/08/27

جب درد نہیں تھا سینے میں

jab-dard-nahin-tha-seene-mein

فلم : انورودھ (1977)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : جب درد نہیں تھا سینے میں
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : راجیش کھنہ، ونود مہرہ، سمپل کپاڈیہ
یوٹیوب : Jab Dard Nahin Tha

نہ ہنسنا میرے غم پہ انصاف کرنا
جو میں رو پڑوں تو مجھے معاف کرنا


جب درد نہیں تھا سینے میں
تب خاک مزا تھا جینے میں
اب کے شاید ہم بھی روئیں
ساون کے مہینے میں


یاروں کا غم کیا ہوتا ہے
معلوم نہ تھا انجانوں کو
ساحل پہ کھڑے ہو کر ہم نے
دیکھا اکثر طوفانوں کو
اب کے شاید ہم بھی ڈوبے
موجوں کے سفینے میں


ایسے تو ٹھیس نہ لگتی تھی
جب اپنے روٹھا کرتے تھے
اتنا تو درد نہ ہوتا تھا
جب سپنے ٹوٹا کرتے تھے
اب کے شاید دل بھی ٹوٹے
اب کے شاید ہم بھی روئیں
ساون کے مہینے میں


اس قدر پیار تو کوئی کرتا نہیں
مرنے والوں کے ساتھ کوئی مرتا نہیں
آپ کے سامنے میں نہ پھر آؤں گا
گیت ہی جب نہ ہوں گے، تو کیا گاؤں گا
میری آواز پیاری ہے تو دوستو
یار بچ جائے میرا دعا سب کرو


Jab Dard Nahin Tha - film: Anurodh (1977)

No comments:

Post a Comment