فلم : شرابی (1984)
نغمہ نگار: انجان
نغمہ : مجھے نو لکھا منگا دے رے، او سیاں دیوانے
گلوکار : آشا بھونسلے، کشور کمار
موسیقار : بھپی لہری
اداکار : امیتابھ بچن، جیا پردا، پران
یوٹیوب : Mujhe Naulakha Manga De Re O Saiya Deewaane
انگ انگ تیرا رنگ رچا کے، ایسا کروں سنگھار
جب جب جھانجھر جھنکاؤں میں، کھنکے من کے تار
مجھے نو لکھا منگا دے رے، او سیاں دیوانے
مجھے نو لکھا منگا دے رے، او سیاں دیوانے
ماتھے پہ جھومر، کانوں میں جھمکا
پاؤں میں پائیلیاں، ہاتھوں میں ہو کنگنا
مجھے نو لکھا منگا دے ۔۔۔
تجھے میں تجھے میں
تجھے گلے سے لگا لوں گی، او سیاں دیوانے
مجھے انگیا سلا دے رے، او سیاں دیوانے
تجھے سینے سے لگا لوں گی، او سیاں دیوانے
مجھے نو لکھا منگا دے ۔۔۔
سلمیٰ ستاروں کی جھلمل چنریا
آؤں پہن کے تو پھسلے نظریا
مجھے سجا دے بلما
سجا دے مجھ کو سجا دے بلما
کوری کنواری یہ کمسن عمریا
تیرے لیے ناچے سج کے سنوریا
لالی منگا دے سجنا
سورج سے لالی منگا دے سجنا
تجھے میں تجھے میں
تجھے ہونٹوں سے لگا لوں گی، او سیاں دیوانے
میں تو ساری عمریا لٹائے بیٹھی
بلما دو انکھیوں کی شرارت میں
میں تو جنموں کا سپنا سجائے بیٹھی
سجنا کھو کے تیری محبت میں
مانا رے مانا یہ اب میں نے جانا
ہوتا ہے کیا سیاں دل کا لگانا
روکے یہ دنیا، یا روٹھے زمانہ
جانا ہے مجھ کو سجن گھر جانا
ہو جیسے گجرا ہنسے، جیسے گجرا ہنسے
ویسے انکھیوں میں تم مسکرانا
ہو کرنوں سے یہ مانگ میری سجا دے
پونم کے چندا کی بندیا منگا دے
تجھے میں تجھے میں
تجھے ماتھے پہ سجا لوں گی، او سیاں دیوانے
ماتھے پہ جھومر، کانوں میں جھمکا
پاؤں میں پائیلیاں، ہاتھوں میں ہو کنگنا
مجھے نو لکھا منگا دے رے، او سیاں دیوانے
تیرے قدموں پہ چھلکا دوں گی، میں سارے میخانے
لوگ کہتے ہیں میں شرابی ہوں
تم نے بھی شاید یہ ہی سوچ لیا ہاں
لوگ کہتے ہیں ۔۔۔
کسی پہ حسن کا غرور، جوانی کا نشہ
کسی کے دل پہ محبت کی روانی کا نشہ
کسی کو دیکھ کے سانسوں سے ابھرتا ہے نشہ
بنا پیے بھی کہیں حد سے گزرتا ہے نشہ
نشہ میں کون نہیں ہے مجھے بتاؤ ذرا
کسے ہے ہوش میرے سامنے تو لاؤ ذرا
نشہ ہے سب پہ، مگر رنگ نشہ کا ہے جدا
کھلی کھلی ہوئی صبح پہ ہے شبنم کا نشہ
ہوا پہ خوشبو کا، بادل پہ ہے رم جھم کا نشہ
کہیں سرور ہے خوشیوں کا کہیں غم کا نشہ
نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل
میکدے جھومتے پیمانوں میں ہوتی ہلچل
نشہ میں کون نہیں ہے مجھے بتاؤ ذرا
لوگ کہتے ہیں میں شرابی ہوں
تم نے بھی شاید یہی سوچ لیا
لوگ کہتے ہیں میں شرابی ہوں
تھوڑی آنکھوں سے پلا دے رے سجنی دیوانی
تجھے میں، تجھے میں
تجھے سانسوں میں بسا لوں گا، سجنی دیوانی
تجھے نو لکھا، منگا دوں گا سجنی دیوانی
No comments:
Post a Comment