فلم : ہم دل دے چکے صنم (1999)
نغمہ نگار: محبوب
نغمہ : چاند چھپا بادل میں، شرما کے میری جاناں
گلوکار : ادت نرائن، الکا یاگنک
موسیقار : اسماعیل دربار
اداکار : سلمان خاں، ایشوریہ رائے، اجے دیوگن
یوٹیوب : Chand Chhupa Badal Mein
چاند چھپا بادل میں، شرما کے میری جاناں
سینے سے لگ جا تو، بل کھا کے میری جاناں
گم صم سا ہے، گپ چپ سا ہے
مدہوش ہے، خاموش ہے
یہ سماں ہاں یہ سماں، کچھ اور ہے
چاند چھپا ۔۔۔
نزدیکیاں بڑھ جانے دے
ارے نہیں بابا، نہیں ابھی نہیں نہیں
یہ دوریاں مٹ جانے دے
ارے نہیں بابا، نہیں ابھی نہیں نہیں
دور سے ہی تم، جی بھر کے دیکھو
تم ہی کہو کیسے دور سے دیکھیں
چاند کو جیسے دیکھتا چکور ہے
گم صم سا ہے ۔۔۔
چاند چھپا ۔۔۔
آ جا رے آجا چندا، کہ جب تک تو نہ آئے گا
سجنا کے چہرے کو دیکھنے، یہ من ترس جائے گا
نہ نہ چندا تو نہیں آنا، تو جو آیا تو
صنم شرما کے کہیں چلا جائے نہ
آ جا رے آجا چندا، تو لاکھ دعائیں پائے گا
نہ نہ چندا تو نہیں آنا، ورنہ صنم چلا جائے گا
آنچل میں تو چھپ جانے دے
ارے نہیں بابا، نہیں ابھی نہیں نہیں
زلفوں میں تو کھو جانے دے
ارے نہیں بابا، نہیں ابھی نہیں نہیں
پیار تو نام ہے صبر کا ہمدم
وہ ہی بھلا بولو کیسے کریں ہم
ساون کی راہ جیسے دیکھے مور ہے
رہنے بھی دو جانے بھی دو، اب چھوڑو ناں
اب چھوڑو ناں، منہ موڑو ناں
یہ سماں، ہاں یہ سماں
آیا رے آیا چندا اب ہر خواہش پوری ہوگی
چاندنی رات میں ہر سجنی اپنے سجنا کو دیکھے گی
چاند چھپا بادل میں، شرما کے میری جاناں
No comments:
Post a Comment